دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 40 ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
شہر کو اس وقت یومیہ 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
کراچی میں چند روزہ مرمتی کام کے باعث 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر کو تمام پمپنگ اسٹیشنز سے بلا تعطل پانی کی ترسیل جاری ہے۔