پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد آج قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 8525 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کم ہو کر 4717 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تھا، فی تولہ سونے کی قیمت 7800 اور 10 گرام کی قیمت 6687 روپے بڑھی تھی۔