نقصان……
میں تین سال تک ایک کمپنی کے شئیرز خریدتا رہا۔
میرا خیال تھا کہ بڑا منافع ملے گا۔
پھر پتا چلا کہ کمپنی کا وجود ہی نہیں،
میں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
یہ تو کچھ بھی نہیں، ٹیپو نے منہ بنایا،
میں پانچ سال تک پلاٹ کی قسطیں بھرتا رہا۔
قبضہ لینے کا وقت آیا تو پتا چلا کہ اس زمین کا وجود ہی نہیں۔
ڈوڈو نے حیرت سے ہم دونوں کو دیکھا۔ پھر کہا،
یہ تو کچھ بھی نہیں۔
میں بیس سال سے ہر ماہ اس بجلی کا بل بھی بھر رہا ہوں،جو کبھی ملی ہی نہیں۔