تلاش ……
تیل کی تلاش کیلئے آپ کی حکومت خوب کوششیں کررہی ہے،
میرے امریکی دوست مارک نے تعریف کی۔
بہت شکریہ، میں مسکرایا۔
مارک ایک آئل کمپنی میں ملازم ہے۔
ایک سیمینار کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے۔
کل اس سے اس بارے میں گفتگو ہوئی
کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا بھر میں تیل کا بحران ہے۔
آپ کو ہماری حکومت کی تیل تلاش کرنے کی کوششوں کا کیسے پتا چلا؟
میں نے دریافت کیا۔
میں کراچی کی سیر کیلئے نکلا تو اندازہ ہوا، مارک نے بتایا،
تیل کی تلاش کیلئے سارا شہر کھدا پڑا تھا۔