• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکرین ٹائم……

ڈوڈو پھٹی پھٹی آنکھوں سے اپنے فون کو دیکھ رہا تھا۔

ان میں کچھ خوف تھا، کچھ حیرت، کچھ بے یقینی۔

میں کچھ دیر اسکی حالت کا لطف لیتا رہا، پھر پوچھا،

ڈوڈو کے بچے، کیوں پریشان بیٹھے ہو؟

اس نے مجھے ایسے دیکھا، جیسے پہچاننے کی کوشش کررہا ہو۔

پھر اسکی آنکھوں میں شناسائی کی لہر ابھری۔

یہ فون بتارہا ہے کہ میرا اسکرین ٹائم 23 گھنٹے ہے،اس نے انکشاف کیا۔

کیا؟ میں چلا اٹھا، 23 گھنٹے؟

ہاں، پورے 23 گھنٹے، ڈوڈو نے کہا،

مجھے یاد نہیں آرہا کہ باقی ایک گھنٹہ کیا کرتا رہتا ہوں۔

تازہ ترین