ڈرائونا خواب…
کل میں نے ایک عجیب خواب دیکھا۔
مجو کے لہجے میں خوف تھا۔
کیا خواب میں کوئی حادثہ دیکھ لیا؟ میں نے پوچھا۔
حادثہ؟ اوہ، نہیں۔ مجو نے نفی میں گردن ہلائی۔
ضرور کسی بھوت پریت سے سامنا ہوگیا ہوگا؟
میں بھوتوں کو نہیں مانتا۔ اس نے منہ بنایا۔
پھر ایٹمی جنگ دیکھ لی ہوگی؟اس بار بھی مجو نے انکار کیا،
تو میں بھنا گیا۔ آخر ایسا کیا دیکھ لیا کہ اتنا ڈر گئے؟
’’میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی کم بخت نے…
میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔‘‘