کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل نہیں۔ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹین لیک اور ایڈم زمپا ٹیم شامل ہیں۔ ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی، 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلہ دیش کیلئے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔