منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی عدالت میں وی آئی پی پروٹوکول میں پیشی پر تجزیہ کاروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے تنقید کی ہے۔
آج کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں شاہانہ انداز میں پیش کیا گیا جبکہ چند روز قبل کراچی میں پولیس نے خواتین سے دست درازی کی تھی۔
کراچی پولیس نے عوام کے حقوق کی آواز اٹھانے والی عورت مارچ کی رہنما شیما کرمانی اور اُن کی ساتھیوں کو کراچی پریس کلب کے باہر سے پولیس نے بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا۔
پولیس نے اس موقع پر بزرگ خواتین کو دھکے دیے، انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا۔ کراچی پولیس کے دہرے معیار نے کئی سوالات اٹھادیے۔