• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش خاتون کاروباری آفرز بھی نکالتی تھی، بڑا انکشاف

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے کارروبار سے متعلق اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اسکرین شاٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے منشیات فروش خاتون لوگوں کو خریداری کےلیے مختلف آفر دے دیتی تھی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اسکرین شاٹ میں ڈیلر اور نشہ استعمال کرنے والوں کےلیے آفر درج ہے۔

اسکرین شاٹ میں درج ہے کہ میڈم پنکی جیسا کوئی نہیں، پورے کراچی میں درج بالا ریٹ کے مطابق سپلائی کی جائے گی۔

دوسری طرف کیس کے تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بتایا کہ ملزمہ سے کوکین اور دیگر ممکنہ اشیاء برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید