• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کردار……

ہزاروں سال بعد جب زمین پر انسان ختم ہو جائیں گے،

اور دیگر سیاروں کی مخلوق زمین پر اترے گی،

تب انھیں پرانے کھنڈرات سے ایسے مسودے ملیں گے،

جن میں عجیب و غریب کرداروں کا ذکر ہوگا۔

انوکھے کردار، جو دن رات کام میں مصروف رہتے تھے،

باکمال کردار، جو اوروں کیلئے خود کو بھلا بیٹھے،

جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔

دیگر سیاروں کی مخلوق ان کے کرداروں کے مجسمے تلاش کرے گی،

مگر بے سود، انسانوں نے کبھی انکا جشن نہیں منایا،

انکا ذکر بس پرانے مسودوں تک محدود ہے۔

یہ انسانی تہذیب کے وہ لازوال کردار ہیں،

جنہیں ماں باپ کہا جاتا تھا۔

تازہ ترین