اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملکی معیشت کیلئے اہم خبر ہے کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس سے دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔ رواں مالی سال کےپہلے9 ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026میں بجٹ خسارہ856 ارب36کروڑ روپے رہا۔اس سے پہلے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2025میں بجٹ541 ارب 88 کروڑ روپےسرپلس تھا۔جولائی 2025 تامارچ 2026 پرائمری بجٹ سرپلس 4ہزار ارب روپے سے زائد رہا ۔وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطا بق جولائی 2025 تامارچ2026 کل آمدن 14ہزار799 ارب روپے سے زائد رہی۔