خیرپور(نامہ نگار)سندھ کے سینئروزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ سندھ تقسیم نہیں ہوگا 28ویں ترمیم آئے یا29ویں سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا وہ گزشتہروز خیرپور میں پیپلزبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں تاریخی کام کیے ہیں گاؤں گاؤں ہمارے ترقیاتی کام نظر آئیں گے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہکےدور میں خیرپور میں اکنامک زون قائم ہوا ہمارے دور میں گمس اسپتال گمبٹ کوکنٹری ہیلتھ سٹی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں جگر کی پیوندکاری ہوتی ہے۔