• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلرک ……

آج دوپہر سڑک پر ایک حادثہ ہوا، جس میں میاں بیوی جان سے گئے۔

اس نے اپنی کھڑکی سے یہ خوفناک حادثہ دیکھا۔

وہ ایک سرکاری محکمے میں کلرک تھا، اور اس کی میز کھڑکی کے ساتھ تھی۔

وقت گزاری کے لیے وہ، مشینی انداز میں، سڑک سے گزرتی گاڑیوں کو تکا کرتا۔

حادثے کے شکار کسی شخص سے اس نے کبھی ہمدردی محسوس نہیں کی۔

اور پھر ایک روز دفتر آتے ہوئے سڑک پر اسے ایک ٹرک نے آن لیا۔

حادثہ شدید تھا، اور زخم گھاتک۔

آنکھیں بند ہونے سے قبل اس نے آس پاس کی کھڑکیوں میں…

سیکڑوں کلرک دیکھے، جو بغیر کسی ہمدردی کے…

مشینی انداز میں اسے تک رہے تھے۔

تازہ ترین