• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا‘ امریکا اور یورپ کے انڈر ورلڈ پر راج کرنے والی خواتین

لاہور(صابر شاہ )حال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی جسے کوکین کوئین کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا میں مافیا آپریشنز چلانے والی یا ایسے سنڈی کیٹس کے لیے کام کرنے والی پہلی خاتون نہیں ہے۔ تاریخ میں کئی بھارتی‘ یورپی اور امریکی خواتین نے بھی جرائم کی دنیا میں صنفی روایات کو توڑتے ہوئے عروج حاصل کیا اور طاقتور ڈونز بنیں۔عالمی جرائم کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 17 ویں اور 20 ویں صدی کے اوائل کے درمیان مجرموں نے زمین اور سمندر دونوں جگہوں پر تباہی مچا رکھی تھی۔اگرچہ روایتی طور پر عالمی جرائم کے میدانوں میں مردوں کا غلبہ رہا ہے، لیکن تاریخ میں کچھ ایسی بااثر خواتین بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے گینگ کی قیادت کی۔

اہم خبریں سے مزید