• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی منشیات کیسے بیچتی تھی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

منشیات فروش انمول عرف پنکی—فائل فوٹو
منشیات فروش انمول عرف پنکی—فائل فوٹو

منشیات فروش انمول عرف پنکی کے حوالے سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنکی 1 گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی، وہ منشیات کا لین دین آئن لائن کرتی تھی۔

پنکی نئے کسٹمر کے لیے منشیات رائیڈر کے بجائے مخصوص مقامات پر رکھواتی تھی، کسٹمرز ملزمہ کی بتائی ہوئی جگہ سے منشیات حاصل کر لیتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی ترسیل کرتی تھی، منشیات کی ترسیل کے لیے ملزمہ کا 6 رکنی گینگ کام کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 خاتون اور 5 مرد انمول عرف پنکی کے 6 رکنی گینگ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید