پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش تھا۔
علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو اپنی کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہو لیکن آپ نے اُنہیں یہ بتایا نہیں ہو؟
علی رحمٰن خان نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا اور ابھی بھی میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرا کس کس پر کرش تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوتا رہتا ہے، لیکن میں نے یہ کبھی کسی کو نہیں بتایا۔
علی رحمٰن خان نے یہ بھی کہا کہ ساتھی اداکاروں پر کرش ہونا ممکن ہے کیونکہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، لیکن نہ میں نے کبھی کسی کو یہ بتایا کہ مجھے آپ پر کرش ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے آج تک یہ بتایا کہ اسے مجھ پر کرش ہے۔