دادو کے گاؤں کنڈیور میں مبینہ طور پر بھائی کی بہن پر فائرنگ کے بعد زخمی لڑکی تحفظ حاصل کرنے تھرڑی محبت تھانے پہنچ گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گولی بازو پر لگنے سے لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے۔
متاثرہ لڑکی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹا الزام لگا کر بھائی جان کا دشمن بن چکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو میڈیکل لیٹر جاری کر کے تعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کا بھائی فرار ہو گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔