ویڈیو گیم……
یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم ایک خیالی شہر کی کہانی بیان کرتا ہے۔
میں ایک مشہور ٹیک کمپنی کو اپنا آئیڈیا پیش کر رہا تھا۔
پہلے لیول میں ایندھن ختم ہوجائے گا،
اور لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔
دوسرے لیول میں بجلی کی قلت پیدا ہوگی، شہر اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
تیسرے لیول میں گیس اور پانی کمیاب ہو جائیگا،
اور چوتھے لیول میں لوگ زومبی بن جائیں گے، اور جنگ شروع ہو جائے گی۔
یہاں تک کہہ کر میں نے سامنے بیٹھے ایگزیکٹوز کے چہروں پر نظر ڈالی۔
’’آپ کا آئیڈیا ناقابلِ قبول ہے۔‘‘ آخر ایک ایگزیکٹو نے گہرا سانس لیا۔
مگر کیوں، یہ تو شان دار ہے۔ میں نے احتجاج کیا۔
وہ مسکرایا: ’’کیوں کہ ہم لوگوں کیلئے تفریحی ویڈیو گیم بناتے ہیں،
انہیں حقیقت سے روشناس نہیں کرتے‘‘