پس منظر……
ملک میں شہری آزادی ہونی چاہئے،
حاشر نے مضمون لکھا۔
تم لنڈے کے لبرل ہو، بُوٹے نے طنز کیا۔
مثبت فکر کو فروغ ملنا چاہئے، جمشید نے ٹوئٹ کیا۔
تم لنڈے کے فلسفی ہو، بُوٹے نے مشتعل ہوکر کہا۔
سوشلزم فلاح کی راہ ہے، عابد نے تقریر کی۔
تم لنڈے کے کمیونسٹ ہو، بُوٹے نے منہ چڑایا۔
میری نئی کتاب شائع ہونیوالی ہے،
درویش نے بتایا۔
تم لنڈے کے نقاد ہو، بُوٹے نے انگلی اٹھائی۔
بُوٹا ہر شخص کو لنڈے کا کیوں کہتا ہے؟ میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا، اس کے والد کی لنڈا بازار میں دکان تھی۔