جنگ ……
انہوں نے ہمارے خلاف خوب پروپیگنڈا کیا۔
ہم نے بھی ان کے خلاف خوب پروپیگنڈا کیا۔
انھوں نے ہم پر حملے کیے۔
ہم نے بھی ان پر حملے کیے۔
انھوں نے ہم پر میزائل پھینکے۔
ہم نے بھی ان پر میزائل پھینکے۔
انھوں نے ڈرونز سے ہماری تنصیبات پر بم باری کی۔
ہم نے بھی ڈرون سے ان کی تنصیبات پر بم باری کی۔
ان کے حملوں سے ہمارے شہری مارے گئے۔
ہمارے حملوں سے انکے شہری بھی مارے گئے۔
انھوں نے فتح کا دعویٰ کیا۔
ہم نے بھی فتح کا دعویٰ کیا۔
اس کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔