دادو(نامہ نگار )سندھ کے16اضلاع میں 45خالی نشستوں پر17مئی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع دادو اور ضلع جامشورو میں بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ متعدد امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے۔ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ شاہ کے مطابق ضلع دادو کی یونین کونسل برڑا میں ضلع کونسل ممبر کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا جہاں پیپلز پارٹی کے امجد علی خان اور جی ڈی اے کے ذوالفقار علی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 ہزار 232 ہے جبکہ پولنگ کے لیے 6 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں ایک پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع دادو میں دو نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں جن میں یونین کونسل ساوڑو کے وائس چیئرمین کی نشست پر محمد عظیم اور یونین کونسل چھنڈن میں ضلع کونسل ممبر کی نشست پر اسماعیل لغاری شامل ہیں۔