• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک……

آج ایک پرانے دوست کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا،

ڈوڈو نے دکھی لہجے میں بتایا۔

جھگڑا ہوا ہوگا، میں نے خیال ظاہر کیا۔

جھگڑا ہوا تھا لیکن مجھ سے نہیں۔

دوست نے کچھ پوسٹ کیا،

کسی شخص نے تنقید کی تو بحث چھڑ گئی۔

دوست نے تلخ جملوں کے بعد گالی دی

اور کمنٹ کرنے والے کو بلاک کردیا،

ڈوڈو نے تفصیل سنائی۔

لیکن تم نے دوست کو بلاک کیوں کیا؟ میں نے پوچھا۔ڈوڈو نے کہا،

جو سوشل میڈیا پر آج کسی اور کو گالی دے رہا ہے،

کل کسی بات پر خفا ہوکر مجھے بھی دے گا۔

تازہ ترین