باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی ایس پی باجوڑ کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔
سلارزئی کے علاقے تبئی اور ڈاگ قلعہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔
ڈی ایس پی باجوڑ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس اہلکار قادر اور پولیس اہلکار عزیز فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہوگئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔