• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہانی کی تلاش…

’’صبح سے کہانی تلاش کر رہا ہوں، مگر کہیں ملی ہی نہیں۔‘‘

مجو بھنایا ہوا، پسینے میں شرابور میرے دفتر میں داخل ہوا۔

پہلے میں نے موچی سے پوچھا، مگر بے سود۔ اس نے کہا۔

پھر گداگروں اور مزدوروں سے دریافت کیا،

سبزی والوں سے بھی باز پرس کی، مگر کہانی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔

کہانی بھی کچھ دیر پہلے تمہیں ڈھونڈتی ہوئی آئی تھی۔

میں نے اُسے پانی پیش کرتے ہوئے کہا۔

واقعی؟ مجو چونکا۔ وہ کیا کہہ رہی تھی؟

کہہ رہی تھی کہ تم اپنی عینک گھر بھول گئے تھے۔

میں طنزاً مسکرایا۔

’’شاید اسی لیے اتنے کرداروں سے ملنے کے بعد بھی

تمہیں کہانی دکھائی نہیں دی!‘‘

تازہ ترین