اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے رواں سال پاکستانی عازمینِ حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرین پر سفر نہیں کر پائیں گے اور ان کی نقل و حمل بسوں کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں اکے نتیجے میں گزشتہ چار سال سے حج اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور اس وقت پاکستان خطے میں سب سے سستا حج پیکیج فراہم کر رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں حج پیکیج پاکستان سے 6 لاکھ روپے مہنگا ہے اور وہاں اس معیار کی سہولیات بھی میسر نہیں ۔ مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن اور ہاؤسنگ شعبے نے بہترین خدمات فراہم کی ہیں، وہ مکہ مکرمہ میں حج انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔