• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(گلزار محمد خان)خیبرپختونخوا حکومت میں وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ میں توسیع کے معاملے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،حکومتی ارکان کا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہنگامہ ، تحریک انصاف کے اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںکابینہ میں غیر متوازن نمائندگی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔  ناراض اراکین  کا کہنا ہے کہ  پارٹی میں مایوسی اور بے چینی میں اضافہ اور گروپ بندی کو تقویت مل رہی ہے اراکین کے تحفظات سپیکر کے سامنے پیش، جبکہ سپیکر کا کہنا ہے کہ تحفظات قیادت تک پہنچاؤں گا  وزارتوں کی تقسیم پر نظر ثانی کیلئے چار دن کی مہلت ، اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی   ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے سپیکر بابر سلیم سواتی کے سامنے اپنے تحفظات کھل کر رکھے اور کہا کہ کابینہ کی حالیہ توسیع میں کئی اضلاع کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ بعض اضلاع سے ایک سے زائد وزراءکو شامل کر لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید