اوکاڑہ کے دھوبی بازار میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتول کی بیوی، ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے۔
اوکاڑہ پولیس نے مقتول کے بیٹے علی حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔