ہیرسیلون …
میں ایک پرانے طرز کے ہیرسیلون میں موجود ہوں۔
میز پر اخبارات بکھرے ہیں، ریڈیو پر فلمی گیت بج رہے ہیں۔
اپنی باری کا انتظار کرتے کسی گاہک کے ہاتھ میں کتاب ہے،
کسی کے میگزین، اور کسی کے اخبار۔
دیواروں پر وحید مراد اور ندیم کی تصاویر آویزاں ہیں۔
اچانک… میری جیب میں پڑا فون تھرتھرانے لگا۔
سیلون میں بیٹھے لوگوں نے حیرت سے مجھے دیکھا۔
میں نے معذرت کی، ماضی کے پُرسکون ماحول پر اداس نگاہ ڈالی،
گھڑی کی سوئیاں گھمائیں، اور وقت جست لگا کر 2026 میں لوٹ آیا۔
اب میں ایک جدید، پرشور ہیرسیلون میں کھڑا ہوں،
جہاں کوئی شخص اخبار نہیں پڑھ رہا۔
سب اپنے موبائل فون میں گم ہیں۔