کراچی کے علاقے فیروز آباد میں کار سوار فیملی کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک شخص نے گاڑی پر مکے مارے، توڑ پھوڑ کی، خاتون بھی اس کے ساتھ موجود تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں فیملیز کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، جس کے بعد ایک فیملی نے خود کو گاڑی میں بند کرلیا۔
متاثرہ فیملی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔