بلوچستان کے علاقے زیارت میں مسلح افراد نے 5 ٹرک جلادیے۔ پولیس کے مطابق کوئلے سے لدے ٹرک ہرنائی سے اندورن ملک جارہے تھے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امن و امان کی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹرز نے معدنیات کی لوڈنگ عارضی طور پر بند کر دی۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے باعث ڈرائیورز اور گاڑیوں کی حفاظت کے شدید خدشات ہیں۔