کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 17C ریڈیو پاکستان گراؤنڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 32 سالہ بابر شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول چھینے گئے6 موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لیاری تیسر ٹاؤن حسن بروھی گوٹھ کچا پکا روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 35 سالہ علی محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی ، ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔