• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی……

ڈوڈو کے گھر گائے اتری تو پورا محلہ جمع ہوا۔

بچوں نے خوب شور مچایا۔

شام کو لڑکے بالے اسے گھمانے لے گئے۔

ڈوڈو نے اپنے فون کیمرے سے سارا ہلہ گلہ ریکارڈ کیا۔

اگلی صبح قصائی آیا اور ڈوڈو نے گائے ذبح کروالی۔

مجھے پتا چلا تو بھاگم بھاگ اس کے گھر پہنچا۔

گائے بیمار تھی کیا؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا، نہیں تو۔ بالکل ٹھیک تھی۔

پھر، عید سے تین دن پہلے کیوں کٹوالی؟ میں نے دریافت کیا۔

ڈوڈو نے کہا،

عید پر قربانی کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کرنی تھی۔

ایڈیٹنگ کے لیے وقت چاہئے تھا۔

تازہ ترین