• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی (محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ /جوڈیشل کمپلیکس نے منشیات کے مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے 16سے زائد مقدمات میں ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ جمعہ کو بھی صحافیوں پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جانے پر پابندی عائد رہی۔کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کے رُوبرو مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مختلف تھانوں میں درج سولہ سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں قتل، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید