• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ: بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق اور والدین زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے والدین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید