چھت ……
کیوں نہ چھت پر پتنگ اڑائیں، میں نے تجویز پیش کی۔
پتنگ اڑانی ہے تو میدان جانا پڑے گا،
ڈوڈو نے تجویز مسترد کردی۔
بارش شروع ہوگئی، کیوں نہ چھت پر چلیں،
میں نے کھڑکی سے باہر جھانک کر دیکھا۔
بھیگنا ہے تو باہر گلی میں جائو، ڈوڈو نے جواب دیا۔
بارش رکنے کے بعد حبس ہوجاتا ہے۔
کیوں نہ رات کو چھت پر سوئیں؟
میں نے اصرار کیا۔
نہیں، یہیں کمرے میں سوئیں گے،
ڈوڈو نے منہ بنایا۔
تم چھت پر کیوں نہیں جانا چاہتے؟ میں جھنجلا اٹھا۔ڈوڈو نے کہا،
کیونکہ بائولے، چھت پر سولر پینل لگے ہیں۔