• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، منشیات فروشی اور چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرزنے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرمنشیات فروشی اورچوری میں ملوث3ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ملزمان حذیفہ عرف چھوٹا ، جلال عرف سائیکو اورراشد عرف پوپا کےقبضے سے 80گرام آئس، 1 خنجر، 40 مسروقہ موبائل فونز، 3مسروقہ ٹیبلٹ، 1مسروقہ لیپ ٹاپ، 6 پاور بینک، 1ویڈیو کیمرہ اورنقدی برآمد کی گئی ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نشے کے عادی اور اپنے ہینڈلرآصف عرف باڑا کی ہدایات پر لیاقت آباد اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں بھی ملوث اور ڈکیتوں کے سہولت کار، ڈکیتیوں میں لوٹے گئے سامان کی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہیں ،ملزمان جلال عرف سائیکو اور راشد عرف پوپا عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید