• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موضوع……

آج ہماری ادبی تنظیم کی مجلس تھی۔

میں مہمان خصوصی تھا۔

ایک گھنٹے کی تقریب پانچ گھنٹے چلی، ڈوڈو نے بتایا۔

موضوع کیا تھا، میں نے دریافت کیا۔

مجھے تقریب سے پہلے موضوع کا علم نہیں تھا۔

لیکن پھر بھی ایک گھنٹہ تقریر کی۔

اس سے پہلے میزبان نے تعارفی کلمات میں ایک گھنٹہ لگایا۔

پھر تین ادیبوں کو دس دس منٹ دیے گئے تھے۔

لیکن تینوں نے ایک ایک گھنٹے سے زیادہ خطاب کیا،

ڈوڈو نے رام کہانی سنائی۔

موضوع کیا تھا؟ میں نے پھر پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا، موضوع تھا،

ادبی محفلیں وقت کا زیاں ثابت ہورہی ہیں۔

تازہ ترین