• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقت……

کل ایک عجیب و غریب خواب دیکھا۔

دنیا پر بکروں کی حکومت قائم ہوگئی، انسان اب دوسرے درجے کے شہری ہیں۔

بکرے کارل مارکس کے گرویدہ، اور لینن کے قائل ہیں،

وہ ان نظریات کا زور و شور سے پرچار کرنے لگے، ہر بکرا اپنی ہانک رہا تھا،

اس عمل سے ’’میں، میں‘‘ کا ایسا شور اٹھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔

شور سے گھبرا کر میری آنکھ کھل گئی، الجھن میں ٹی وی آن کیا،

تو ہر تجزیہ کار زور شور سے اپنا موقف بیان کر رہا تھا،

موٹیویشنل اسپیکر، سیاست داں، دانشور سب اپنی سنا رہے تھے،

ہر طرف ’’میں، میں‘‘کا پراسرار شور تھا۔

اور میں یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ میں

حقیقت کی دنیا میں ہوں،

یا تاحال خواب دیکھ رہا ہوں۔

تازہ ترین