• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، حج 2026ء کی دل کو چھو لینے والی تصاویر

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں، حج 2026ء کی دل کو چھو لینے والی تصاویر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئیں۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

تصاویر میں حج کے روح پرور اجتماع میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان میدانِ عرفات اور جبلِ رحمت پر عبادت و دعاؤں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

  شدید گرمی اور تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود عازمینِ حج نے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھا کر مغفرت، رحمت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کیں۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

ایکس پر جاری بیان کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

سعودی محکمہ شماریات کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 رہی جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

سعودی حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 فضائی سفر کر کے پہنچے جبکہ 54 ہزار 429 حجاج زمینی راستے سے اور 6 ہزار 497 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوئے۔

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ حج اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں شامل ہے اور عرفات میں وقوف کو حج کا سب سے اہم رکن تصور کیا جاتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید