کینسل……
’’میرے بیٹے نے مجھے کینسل کردیا ہے،‘‘
ڈوڈو کے لہجے میں تاسف تھا۔
کینسل کیا مطلب؟ میں حیران ہوا۔
نئی نسل کے کینسل کا مطلب ہے بائیکاٹ،
ڈوڈو نے میری معلومات میں اضافہ کیا۔
لیکن کیوں؟میں ہنسا۔
وہ کہتا ہے کہ آپ ہمارے لیڈر کے خلاف بولتے ہیں۔
اس لیے آپ کینسل، آپ کی نصیحتیں کینسل،
آپ کے دوست کینسل،
آپ کی ساری زندگی کینسل، ڈوڈو نے بتایا۔
تم نے کیا جواب دیا، میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’میں نے بچے کو بتایا کہ تو اب کسی لائق نہیں رہا۔
تیرا جیب خرچ کینسل، یونیورسٹی میں داخلہ کینسل۔‘‘