سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس ڈیبیو کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان آج اپنا 1000واں میچ کھیل رہا ہے۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں۔