• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک اور دیگر شہری املاک کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے، جماعت اسلامی

فوٹو: شعیب احمد جنگ
فوٹو: شعیب احمد جنگ 

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ہل پارک، دیگر شہری املاک کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے، مرتضیٰ وہاب واضح بتائیں اگر ہل پارک کی زمین ہے تو کے ایم سی نے این اوسی کیوں دی؟

 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر کراچی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیےحقائق مسخ کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک ایک انچ زمین عوام کی امانت ہے، اس کا تحفظ ضروری ہے، ایم کیو ایم کراچی کے سیکڑوں پارک ہڑپ کرگئی اب پی پی یہی کام کر رہی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے آلائشوں، کچرے کی شکایات موصول ہوتی رہیں، صفائی کے مثالی انتظامات کے دعوے، کمی بیشی کے اعتراف میں واضح تضاد ہے۔

قومی خبریں سے مزید