• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری وائرل ویڈیو کا تعلق ہرگز دنانیر مبین سے نہیں تھا، تاہم انہوں نے دانینر کو خود پسند قرار دیتے ہوئے ان کے منیجر پر بھی تنقید کی۔

حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ناک پکڑ کر وائرل گانے سیارا کی نقل اتارتی دکھائی دیں، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے دنانیر مبین کی گلوکاری پر طنز قرار دیا تھا، جس کے بعد اس حوالے سے بحث چھڑ گئی۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو صرف مزاحیہ انداز میں بنائی گئی تھی اور اس کا مقصد کسی خاص شخصیت کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

علیزے نے لکھا کہ کائنات آپ کے گرد نہیں گھومتی، خود کو اتنی اہمیت دینا بند کریں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر یہ افواہ دنانیر نے خود نہیں پھیلائی تو پھر انہیں اپنے منیجر کو فارغ کر دینا چاہیے۔

 علیزے نے دنانیر کے منیجر عمر مختار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اس معاملے کو تنازع کی شکل دی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں نہ تو دنانیر مبین کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے، اس لیے ویڈیو کو دنانیر سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں دنانیر کے حالیہ پروجیکٹ میرا لیاری کا حوالہ دیتے ہوئے بھی تنقید کی۔

واضح رہے کہ تاحال دنانیر مبین یا ان کے منیجر کی جانب سے علیزے شاہ کے تازہ بیانات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس تنازع نے مداحوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، جہاں کچھ صارفین علیزے شاہ کی وضاحت کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ وائرل ویڈیو واضح طور پر دنانیر کی نقل تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید