• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش…

صبح ہونے والی غیر متوقع بارش نے گاؤں والوں کو پریشان کر دیا۔

بہار کا موسم تھا، اور پھر آسمان میں بادل بھی نہیں تھے۔

سب سے زیادہ بارش پوسٹ آفس کے آس پاس ہوئی تھی۔

میں شام میں اسٹیشن ماسٹر سے ملا، اور وجہ پوچھی، تو وہ اداسی سے مسکرایا۔

’’اس کی وجہ ایک نو سالہ بچے کا خط تھا،

اس نے اپنے باپ سے درخواست کی تھی کہ وہ جلد لوٹ آئے،

کیوں کہ جب سے وہ گیا ہے، ان کا کھیت سوکھ گیا،

اس کے بہن بھائی بھوکے سوتے ہیں، اور ہر کھٹکے پر ڈر جاتے ہیں۔‘‘

اوہ، تو کیا آپ نے وہ خط اس کے باپ کے پتے پر روانہ کر دیا؟

میرے سوال پر اسٹیشن ماسٹر نے گہرا سانس لیا: ’’یہ ممکن نہیں،

اس بچے کا باپ مر چکا ہے، اور وہ خط خدا کے نام تھا۔‘‘

یہ کہتے ہوئے آدمی کی آنکھوں بھیگ گئیں، اور بارش پھر شروع ہوگئی۔

تازہ ترین