منٹو……
ایک امریکی یونیورسٹی میں لٹریچر پر ورک شاپ جاری تھی،
اچانک ایک پاکستانی نوجوان نے کچھ ایسا کہا کہ سب ہکابکا رہ گئے۔
ورک شاپ میں مختلف ممالک سے آنے والے ریسرچرز اظہار خیال کر رہے تھے۔
ہمارے ہاں ٹالسٹائی آج بھی بیسٹ سیلر ہے۔ روسی اسکالر نے فخر سے بتایا۔
ڈکنز آج بھی سب سے متعلقہ ہے۔ انگریز محقق کے لہجے میں مسرت تھی۔
موت نے گارسیا مارکیز کو مزید مقبول بنا دیا۔
کولمبین دانشور کی آواز میں سرشاری تھی۔
آخر میں پاکستانی نوجوان تفاخر کے ساتھ کھڑا ہوا۔
ہمارے ہاں بھی ایک منٹو ہے۔ اس نے میز پر مکا مارتے ہوئے کہا:
’’اور وہ آج بھی متنازع ہے۔‘‘