• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہیں کیے جاسکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بجٹ 27-2026ء تجاویز پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہیں کیے جاسکے۔

پی پی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آج دوسرا دور ہوگا، گزشتہ روز دونوں وفود کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

دونوں طرف کی تکنیکی ٹیموں کی سفارشات پر آج شام دوبارہ غور ہو گا، مذاکرات میں ترقیاتی اسکیموں میں پی پی پی کی اسکیموں کو شامل کرنے پر بھی بات ہو گی۔

پی پی کی صوبائی اسکیموں کی مرکزی حکومت سے فنانسنگ بھی زیر بحث آئے گی، گزشتہ روز حکومت نے وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔

حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب اور دیگر شامل ہوں گے، پی پی پی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید