• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر……

صبح فلیٹ کی کھڑکی سے جھانکا، تو حیرت نے آ لیا۔سڑکیں خلاف توقع سنسان تھیں، اور فٹ پاتھ ویران ۔ خاموشی اتنی گہری تھی کہ برسوں بعد کوئل کی آواز سنائی دی۔میں حیرت کے زیر اثر نیچے اترا، تو احساس ہوا کہ عمارت خالی ہے۔جون میں بھی موسم خوش گوار تھا، مشرق سے ہوا چل رہی تھی۔میں پیڑوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے دریا تک آیا، جو چپ چاپ بہہ رہا تھا،ریلنگ کے ساتھ لگ کر کھڑا ہوگیا، اور گہرا سانس لیا۔اچانک۔۔۔ ایک کرخت آواز میرے کانوں سے ٹکرائی۔ایک نہ ختم ہونے والے الارم نے مجھے جھنجھوڑ دیا۔میں ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا، اپنے گرم اور تاریک کمرے میں، پسینے میں شرابور۔ خواب تمام ہوا، کھڑکی کے باہر ایک پرشور شہر میرا منتظر تھا، جس نے اپنی خاموشی کو کھو دیا تھا۔

تازہ ترین