ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 1 ہزار 523 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14.49ڈالرز کے اضافے سے 4468.49 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔