پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگلے 5 سال ہنزہ کو کراچی جیسا بننا ہے یا لاہور جیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔
ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے خرم دستگیر نے نام لیے بغیر پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، جی بی سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے آپ کو نواز شریف چاہیے، عوام اسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں جو ان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو۔