• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کردی۔

ایلون مسک نے موٹرو ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز موٹرو ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں، 20 مارچ 2021  کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021  کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے سناتے ہوئے عدالت نے دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سےسنائی گئی موت کی سزا برقرار رکھی۔

قومی خبریں سے مزید